بھٹکل:31؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)شرالی کے چتراپور اور بینگرے گرام پنچایت حدود کے علاقےمیں بلیوں اور مرغیوں کو ہضم کرنے والے 2 اژدھوں کو شرالی گرام پنچایت ممبر مادیو نائک اور ان کے ساتھیوں نے سانپوں کو پکڑ کر فاریسٹ افسران کے حوالے کئے جانے کا واقعہ جمعرات کو پیش آیاہے۔
شرالی ، چتراپور ،بڈوکولی علاقے میں گھومنے والے 10-12فٹ لمبے اژدھے اور شام کو بینگرے میں مرغی نگلا 8فٹ لمبا اژدھے کو عوام نے پکڑ کر فاریسٹ افسران کے حوالے کیاہے۔ اس موقع پر نرسمہا اور گنیش نے گرام پنچایت ممبر مادیو نائک کا ساتھ دیا۔